کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کے بینکوں میں رکھے گئے پیسوں کی حفاظت کی جاری رپورٹ میں کہاہے کہ بینکوں کے98فیصد اکائونٹس میں رکھی رقم محفوظ ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹس کے مطابق ملک بھرمیں7کروڑ15لاکھ40ہزاربینک اکائونٹس محفوظ ہیں۔
پاکستان کے تمام بینکوں کے98فیصد اکائونٹس میں رکھی رقم محفوظ ہے،ملک میں شیڈول بینکوں کے مجموعی اکائونٹس کی تعداد7کروڑ30لاکھ ہے پانچ لاکھ تک کے بینک کھاتوں کوتحفظ حاصل ہے۔جاری کردہ رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک کی ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن نیسالانہ رپورٹ جاری کردیرپورٹ کامقصدبینکوں میں ڈپازٹس کیتحفظ پرڈپازیٹرزکوآگہی فراہم کرناہے2018میں ڈپازٹس پروٹیکشن کارپوریشن کیقیام سیتمام بینکس اسکیرکن ہیں۔