ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سموگ کے پیش نظر پنجاب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ، کاروبار ہفتہ ، اتوار معمول کے مطابق جاری رہے گا

datetime 1  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے آج بروز ہفتہ کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مارکیٹیں، بازار اور کاروباری ادارے آج (ہفتہ ) اور کل بروز اتوار کو معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ کا اجلاس ہو جس میں سموگ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ماہرین ماحولیات اور صحت نے سموگ میں کمی اور سموگ کے مضر اثرات سے بچانے کے لئے تجاویز پیش کیں۔

صوبائی وزرا ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، منصور قادر،عامر میر، اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد، بلال افضل، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ تعلیمی ادارے آج بروز ہفتہ بند رہیں گے جبکہ مارکیٹیں، بازار اور کاروباری ادارے ہفتہ اور اتوار کو معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ ریسٹورنٹس اور دیگر بزنس ہائوسز بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، 18 دسمبر سے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

نگران وزیراعلیٰ نے سڑکوں کی صفائی اور پانی کے چھڑکاؤ کا عمل بدستور جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف موثر کریک ڈائون کا حکم بھی دیا ہے۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، سموگ میں کمی کے لئے جو کچھ انسانی بس میں ہے وہ اقدام اٹھارہے ہیں، پوری کوشش ہے کہ ایئرکوالٹی انڈیکس کم سے کم رہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…