پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

روپے کی قدر میں اضافہ ، ڈالر مزید سستا ہوگیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 285 روپے سے بھی کم کی سطح پر آ گیا۔حکومت کی جانب سے ترسیلات زر بڑھانے کے اقدامات، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافے اور سپلائی میں بہتری کے باعث جمعہ کے روز زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔کاروباری ہفتے کے آخری دن ڈالر انٹربینک ریٹ 285روپے سے نیچے آگئے جب کہ اوپن ریٹ بھی 286 روپے کی سطح پر آگئے۔

کاروباری دورانیے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 66 پیسے کی کمی سے 284روپے 50 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم رسد بہتر ہونے کے باعث غیرملکی کمپنیوں کی زرمبادلہ میں منافع اپنے ہیڈ کوارٹرز بھیجنے کے دبا سے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20پیسے کی کمی سے 284روپے 96پیسے پر بند ہوئی۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مزید 50پیسے کی کمی سے 286 روپے پر بند ہوئی۔ماہرین کے مطابق ایف بی آر کی آئی ایم ایف کے مقررہ ریونیو ہدف سے زائد کی ٹیکس وصولیوں سے اس بات کا اندازہ ہورہا ہے کہ ملک میں کوئی نیا منی بجٹ نہیں آئے گا جس سے بالواسطہ طور پر روپے کو سپورٹ ملے گی جب کہ سعودی عرب کی پاکستان کے لیے 3ارب ڈالر کے ڈپازٹ ایک سال کی مخر ادائیگیوں کی سہولت ملنے، خلیجی ممالک کی پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری معاہدوں سے مستقبل میں نئے انفلوز آنے کی امیدوں اور اچھے سینٹی منٹس سے ڈالر کی نسبت روپیہ کی قدر مستحکم ہوتا نظر آرہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…