ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سابق اداکارہ ثنا خان کی اپنے بیٹے کے ہمراہ مولانا طارق جمیل سے ملاقات

datetime 1  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اپنے بیٹے طارق جمیل اور شوہر مفتی انس کے ہمراہ نامور اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اور انہیں اپنے ہدایت کا ذریعہ قرار دے دیا۔اکتوبر 2020 میں شوبز کو چھوڑ کر مذہب کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جولائی 2023 میں ہوئی تھی۔انہوں نے اپنے بیٹے کا نام طارق جمیل رکھا تھا، اس حوالے سے ثنا خان نے بتایا کہ نام کا شخصیت پر بہت اثر پڑتا ہے اور وہ اپنے بیٹے کے لیے ایک ایسا نام چاہتی تھیں جو دین داری اور دیانت داری کی علامت ہو۔

حال ہی میں ثنا خان نے اپنے بیٹے اور شوہر کے ہمراہ نامور اسکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی ہے۔انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ملاقات کی ویڈیو شئیر کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات کروا رہی ہیں، مولانا طارق جمیل ثنا خان کے بیٹے کو گود میں کے کر پیار کررہے ہیں۔ثنا خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ جونئیر طارق جمیل کی سینئر طارق جمیل سے ملاقات۔انہوں نے لکھا کہ مولانا کو دیکھ کر واقعی اللہ یاد آجاتا ہے، وہ اندر اور باہر سے خوبصورت انسان ہیں۔ثنا خان نے لکھا کہ مولانا طارق جمیل مجھ سمیت کئی لوگوں کی ہدایت کا ذریعہ بنے ہیں، اللہ ان کو سلامت رکھے اور صحت عطا فرمائے، مولانا نے ہمیشہ مجھے بیٹی کہا اور اپنے حکمت بھرے الفاظ سے مجھے بہت زیادہ صبر دیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ لوگ آپ کو توڑنے کی کوشش کریں گے اور آپ کو اپنے مفاد کی خاطر ا?پ کو نشانہ بنائیں گے لیکن ہمیں مضبوط ہونا پڑے گا اور یہ اللہ کی طرف سے بھی ایک امتحان ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…