منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

دہشتگردوںکا کھوج لگانے کیلئے نادرا کا”کریمنل ریکارڈ سسٹم“ تیار

datetime 30  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نادرا نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو دہشت گردوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیوں کا کھوج لگانے کے لئے ایک جامع ”کریمنل ریکارڈ سسٹم“ تیار کیا ہے۔ ایک سینئرافسر نے ”قومی اخبار“ کو بتایا ہے کہ نادرا ملک بھر کے دینی مدارس کی رجسٹریشن کے لئے بھی ایک سافٹ ویئر تیار کررہی ہے جو جلد ہی وزارت داخلہ کے حوالے کردیا جائے گا جو دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کریمنل ریکارڈ سسٹم پہلے ہی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے حوالے کردیا گیا ہے اور اب اتھارٹی دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بائیومیٹرک ڈیٹا بیس تیار کررہی ہے۔جنگ رپورٹر وسیم عباسی کے مطابق سافٹ ویئر کے پاس جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے نام اور دیگر بنیادی معلومات ہیں اور نادرا ان کریمنلز کی بائیومیٹرک تفصیلات جمع کرکے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی مدد کرے گی۔ غیر ملکیوں کے خلاف چھاپوں کے نتیجے میں اب تک 64ہزار کے لگ بھگ ایسے افغان باشندوں کی شناخت کی گئی ہے جنہوں نے نادرا میں خود کو پاکستانی شہری کے طور پر رجسٹر کرا رکھا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام درخواستیں آخری مرحلے میں پہنچنے سے قبل مسترد کردی گئی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ چیئرمین عثمان کے بطور چیئرمین تقرری کے بعد اتھارٹی نے گزشتہ چند ماہ میں 3ہزار 31افغان باشندوں کو جاری کئے گئے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ منسوخ کئے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق نادرا نے مالی بدعنوانی اور غیرملکیوں کو پاکستان کے شہری کے طور پر رجسٹر کرنے پر ایک ڈائریکٹر جنرل، تین ڈائریکٹرز اور10 ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت 140 ملازمین برطرف کئے ہیں۔ ادھر ترجمان نادرا صمد خرم نے 140 ملازمین کی برطرفی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ برطرف ان ملازمین میں بعض کو جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ مزید چھان بین کے لئے ان میں سے چند ایک کو ایف آئی اے کے حوالے بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے چیئرمین عثمان مبین کی زیرقیادت نادرا میں مثبت تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اتھارٹی کا پہلے چھ ماہ کا ریونیو9ارب 60 لاکھ کی حد عبور کرگیا ہے۔ ادارے نے اس سال فروری سے جولائی تک 3 ارب روپے خالص منافع کمایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورے سال 2014ءکے دوران اتھارٹی کا ریونیو10 ارب روپے رہا ہے۔ علاوہ ازیں نادرا نے الیکٹرانک پاسپورٹس تیار کرنے کے سلسلے میں کینیا سے3 ارب روپے کا کنٹریکٹ بھی جیتا ہے۔ نادرا سرکاری شعبے کا واحد ادارہ ہے جو ٹیکنالوجی برآمد کررہا ہے۔ اتھارٹی نے175 ملین صارفین کی سمز کی بائیومیٹرک رجسٹریشن کے سلسلے میں ٹیلی مواصلات کمپنیوں کی مدد کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…