ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

20 سالہ اوباش نوجوان نے 9سالہ معصوم کزن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں گھر میں گھس کر 20 سالہ اوباش نوجوان نے 9 سالہ معصوم کزن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور حالت غیر میں چھوڑ کر فرار ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا اور نامزد ملزم کو گرفتار کر کے مصروف تفتیش ہے۔ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر کے انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل دے کر مقدمہ کی خود مانیٹرنگ شروع کر دی۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے چک 190 شمالی عباس پور میں 20 سالہ اوباش نوجوان عدنان شاویز نے اپنے رشتہ دار سلیمان کے گھر داخل ہو کر اپنی 9 سالہ معصوم کزن(آ)کو برہنہ کر کے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کی چیخ وپکار کر اس کو حالت غیر میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

جس میں متاثرہ بچی کوڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور تھانہ جھال چکیاں نے بچی کے باپ کی مدعیت میں وقوعہ کامقدمہ زیر دفعہ376 ت پ درج کر کے نامزد ملزم عدنان شاویز کو گرفتار کر لیا جس کا میڈیکل کرواتے ہوئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ڈی ایس پی صدر سرکل سے رپورٹ طلب کر کے ان کی سربراہی میں انوسٹگیشن ٹیم تشکیل دی جو تمام میڈیکل شواہد اکھٹے کر رہی ہے اور مقدمہ کو ڈی پی او خود مانیٹر کر رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ ایسے ملزمان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…