ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

لاہور میں 30لاکھ تاوان کے لئے اغواء ہونے والی طالبہ بازیاب ،لڑکی سمیت 4ملزمان گرفتار

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور پولیس نے ملت پارک کے علاقہ سے 30لاکھ روپے تاوان کے لئے اغواء ہونے والی سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو بازیاب کروا کے لڑکی سمیت 4ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے تاجر مسعود کی بیٹی سماویہ کو اغواکیا ہے، طالبہ کو اس کا والد کالج چھوڑ کر گھر آیا تھا کہ اسے میسج آیا کہ تمہاری بیٹی کو کالج سے واپسی پر اغوا کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم اغواکاروں نے تاجر مسعود سے بیٹی کی بازیابی کے لئے 30 لاکھ روپے تاوان مانگا ہے اور طالبہ کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ مغویہ کے والد نے فوری طور پر متعلقہ تھانے کو اطلاع کردی اور پولیس نے نامعلوم اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے چند گھنٹوں میں ہی طالبہ کے اغوا کا معمہ حل کرلیا اور لڑکی کو بازیاب کروا کے اغوا میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

انہوں نے بتایا کہ لڑکی کے کلاس فیلو حمزہ نے واردات کا منصوبہ بنایا ، ملزم حمزہ نے لڑکی کو بہانے سے بلایا اور اغوا کروایا ، ملزم بائیک پر بٹھا کر لڑکی کو ساتھ لیکر گیا ، ملزمان نے کرپٹو کرنسی میں تاوان کی رقم کا مطالبہ کیا۔ واردات کرنے والوں میں ایک لڑکی امبرین بھی شامل ہے۔جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…