بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

سعودی عرب میں پاکستانی ڈرائیور کو چارسال قید کی سزا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی عدالت نے ایک پاکستانی ڈرائیور کو خاتون کا موبائل فون چھیننے، اسے جنسی طور پر ہراساں کرنے اور اس سے سودے بازی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر 4 سال قید کی سزا سنادی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور کا نام امتیاز بتایا جارہا ہے، جو ہر سفر کے 60 ریال کے یومیہ کرایہ کے بدلے خاتون کو سواری فراہم کرتا تھا۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور نے خاتون کا پیچھا کیا اور اسے ہراساں کرنے کی کوشش کی، خاتون گاڑی سے نکل گئی لیکن اپنا موبائل فون بھول گئی، اور پھر ڈرائیور کو اپنے دوسرے نمبر سے فون کرکے اپنا موبائل فون مانگا۔

ڈرائیور کی جانب سے مذکورہ خاتون کو بلیک میل کیا گیا اور اس سے فون کے بدلے غیر اخلاقی فرمائش کی گئی، جبکہ امتیاز نے جنسی مفہوم کے ساتھ واٹس ایپ میسج کے ذریعے خاتون کو بلیک میل بھی کیا۔سعودی پولیس کی جانب سے پاکستانی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے قبضے سے خاتون کا موبائل فون برآمد ہوا ہے۔ عدالت نے ڈرائیور کو ہراساں کرنے کے جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 4 سال قید کی سزا سنادی۔ملزم کی جانب سے مدعی کا موبائل فون لینے کی تردید کی گئی اور دعوی کیا گیا کہ وہ اسے گاڑی میں بھول گئی تھی اور وہ اسے موبائل فون پہنچانے کے لیے فون کررہا تھا۔ جبکہ جنسی پیغامات غلطی سے بھیجے گئے تھے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…