ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

نامعلوم کار سوار جناح اسپتال کراچی میں 6 سالہ بچے کی لاش چھوڑ کر فرار،زیادتی ثابت

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں واقع سب سے بڑی سرکاری جناح اسپتال میں نامعلوم کار سوار 6 سالہ بچے کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔اسپتال حکام نے بتایا کہ دو نامعلوم کار سوار جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں 6 سالہ بچے کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے، جن کی بعد میں سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔لاش کی اطلاع پر ایم ایل او کی موجودگی میں ڈاکٹرز نے ضابطے کی کارروائی کی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے۔

پوسٹ مارٹم کے دوران بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات اور نئے و پرانے زخم بھی موجود تھے۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق بچے کے کچھ حصوں کے ڈی این اے کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں جبکہ وجہ موت بھی محفوظ کرلی گئی ہے۔دوسری جانب ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا نے دعویٰ کیا کہ بچے سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے اور جسم پر کار حادثے میں آنے والی چوٹوں کے نشانات ہیں، پولیس نے کار حادثے میں ملوث دو ملزمان کو شناخت کرلیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کار حادثے کا ہے اور مقتول کی شناخت راول کے نام سے ہوئی جو قیوم آباد کا رہائشی ہے جبکہ آبائی گاں لودھراں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…