کراچی(نیوز ڈیسک)شہر قائد میں گرمی کی ممکنہ لہر کے باعث ایڈمنسٹریٹر سجاد عباسی نے بلدیہ کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کردی۔ کراچی میں آئندہ 4 روز کے دوران شدید گرمی پڑنے کا خدشہ ہے جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 30 ستمبر سے 3 اکتوبر تک درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے جس کے بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی سجاد عباسی نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے بلدیہ کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے محکمہ صحت کے عملے کی بھی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔