پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

بابا دل چاہتا ہے نوکری چھوڑ کر گھر آ جاؤں، بلال پاشا کے والد نے بیٹے سے ہونیوالی آخری گفتگو بتادی

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عبد الحکیم (این این آئی) بنوں کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے والد احمد یار نے کہاہے کہ بیٹے نے کہا تھا بابا دل چاہتا ہے نوکری چھوڑ کر گھر آ جاؤں۔بنوں کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بلال پاشا کی لاش ان کے کمرے سے برآمد ہوئی جس کے بعد پولیس نے ان کی خودکشی کی تصدیق کی۔سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آتے ہی صارفین غم سے نڈھال ہوگئے اور سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بلال پاشا ٹاپ ٹرینڈ بن گئے، لوگوں نے ان کی زندگی کی متاثر کن کہانی کو شیئر کرنا شروع کردیا کہ کس طرح غربت کے باوجود انہوں نے اپنے والدین کا خواب سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے پورا کیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بلال پاشا کے والد احمد یار نے بیٹے سے فون کال پر ہونے والی آخری تفصیلی بات چیت کے بارے میں بتایا۔احمد یار نے روتے ہوئے کہا کہ بلال سے میری ہفتے کو بات ہوئی تو وہ بتا رہا تھا کہ اس کا تبادلہ ہو گیا ہے، آٹھ دس روز پہلے ایک دن فون پر میری بلال سے کافی لمبی بات ہوئی جس میں وہ کہہ رہا تھا کہ بابا میرا دل چاہتا ہے کہ نوکری چھوڑ کر گھر آ جاؤں یا کچھ دنوں کی چھٹی لے لوں تاکہ دل بھر کر سو سکوں، اب راولپنڈی جا کر چھٹی کی درخواست دے کر گھر آتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز فجر کی نماز کے وقت مجھے بلال کا فون آیا تھا، میں حیران تھا کہ اس وقت تو وہ فون نہیں کرتا، معلوم نہیں کیوں فون کیا ہو گا، اس کے بعد بلال کی بات اپنے دوست سے ہوئی تھی اور وہ یہی بتا رہا تھا کہ وہ اسلام آباد جا رہا ہے، اگر کسی چیز کی ضرورت ہو تو بتاؤ، اس کے بعد جب میں نے بلال کو فون کیا تو بات نہیں ہو سکی کیونکہ بلال نے فون نہیں اٹھایا، میں یہی سمجھا کہ شاید سو گیا ہوگا۔

احمد یار کے مطابق اسی طرح پھر میں نے دوبارہ کالز کیں لیکن بلال نے فون نہیں اٹھایا، مجھے فکر تو ہوئی لیکن میں سوچتا رہا کہ بلال سورہا ہوگا۔بلال کے والد نے بتایا کہ وہ رات دیر گئے بھی مسجد میں بیٹھ کر بلال کو فون کرتے رہے لیکن رابطہ نہیں ہو سکا، پھر میں نے یہی سوچا کہ بلال اٹھے گا تو یہ دیکھے گا کہ بابا نے اتنی کالیں کی ہیں تو خود فون کریگا لیکن بلال کا فون نہیں آیا، پیر کے روز صبح میں نے بلال کے ایک دوست کو فون کیا جس نے کمرے میں جا کر دیکھا تو اندر سے دروازہ بند تھا، دوست نے بتایا کہ جب وہ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو بلال زندہ نہیں تھا، ہمیں نہیں معلوم کہ کیا ہوا ہے، ہم سے اس نے کوئی ایسی بات بھی نہیں کی کہ جس سے کوئی پریشانی ظاہر ہوتی ہو۔انہوں نے کہا بلال پاشا نے دو، تین سال پہلے شادی کی تھی لیکن کچھ عرصہ بعد ان کی علیحدگی ہوگئی تھی۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…