ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

گھریلو تنازعہ پر خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد قتل

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیر ہ اسماعیل خان(این این آئی)پنیالہ کے علاقہ رحمانی خیل میں گھریلو تنازعہ پر خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کوقتل کردیاگیا، ورثاء نے لاشیں سی پیک روڈ پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیااور روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پنیالہ کے علاقہ رحمانی خیل میں گھریلو تنازعہ پر شوہر نے نامعلوم جوہات کی بناء پر اپنی حاملہ بیوی کو قتل کردیا۔

بعد ازاں مقتولہ کے بھائیوں نے طیش میں آکر بہنوئی کے گھر جا کر اس کے والد، والدہ اور بہن کو قتل کر دیااور موقع سے فرار ہوگئے،جاں بحق افراد کے ورثاء نے لاشوں کو سی پیک روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا اور سی پیک روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔تاہم آخری اطلاعات تک پولیس کی جانب سے روڈ کھلوانے کیلئے مظاہرین سے مذکرات جاری تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…