پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک قرار دے دیا گیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک قرار دے دیا گیا، ورلڈ اسٹیٹکس کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ روزمرہ اشیا،غذا اور رہائش پاکستان کوسستاملک بناتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ اسٹیٹکس نامی ویب سائٹ نے پاکستان کودنیا کا سب سیسستا ملک قرار دیدیا، پاکستان میں ضروریات زندگی کی قیمت، یوٹیلیٹی آئٹمز،رہائش بشمول کرایہ کم ہے جبکہ روز مرہ کی اشیا، غذا ،مقامی افراد کی قوت خرید پاکستان کو دنیا کا سستا ملک بناتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مارچ 2023 میں دنیا کے سب سے بڑیڈیٹا بیس نے بھی پاکستان کو سب سے سستا ملک قرار دیا تھا، مختلف تنظیموں اور کمپنیوں کی طرف سے پاکستان کو مسلسل سستے ترین ملک کے طور پر درجہ دیا گیا ہے۔ورلڈ اسٹیٹکس نامی ویب سائٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہے، جن کے رہائشیوں کے پاس زندگی کی بہترسہولتیں ہیں، عالمی اعدادوشمار کے مطابق 23-2022 میں مہنگائی کی شرح درج ذیل ہے، وینزویلا میں398 فیصد، شام 252 فیصد، لبنان 139 فیصد مہنگائی ہے جبکہ ترکی میں 47.83 فیصد، مصر میں 36.5فیصد اور پاکستان میں26.89فیصد مہنگائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق متعدد اقتصادی اور سیاسی چیلنجز کے باوجود پاکستان معاشی ترقی اپنانے میں کامیاب رہا، حکومت پاکستان کا مہنگائی کو قابل انتظام سطح تک کنٹرول کرنا قابل تعریف ہے۔ورلڈ اسٹیٹکس نے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال کے بعد مزید بہتری کے آثار دکھائی دے رہے ہیں، آئی ایم ایف سے 3 بلین ڈالر کا اسٹینڈبائی ارینجمنٹ انہیں اثرات میں سے ایک ہے۔پاکستان نے آئی ٹی ،غیر ملکی سرمایہ کاری کیساتھ مختلف شعبوں میں خاطرخواہ ترقی کی گزشتہ 2سالوں میں ترسیلات زر، اسٹاک ایکسچینج ،برآمدات میں مثبت رحجانات دیکھے گئے، جس میں پاکستان کی جی ڈی پی ،گندم پیداوار میں اضافہ، سی پیک منصوبے ،برآمدات ،ترسیلات شامل ہیں۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…