بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

برطانوی پولیس نے شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکے جانے کی تصدیق کر دی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

لندن (این این آئی)برطانوی پولیس نے شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکے جانے کی تصدیق کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی ہارٹفورڈ شائر پولیس نے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکے جانے کی تصدیق کی ہے،ہارٹفورڈ شائر پولیس کے مطابق تیزاب سے متاثر شہزاد اکبر کو اسپتال میں طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق اتوار کو ایک شخص موٹر سائیکل پر آیا اور شہزاد اکبر پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، کسی شخص کو معلومات ہوں تو رابطہ کرے۔ شہزاد اکبر نے بتایاکہ ڈلیوری بوائے بن کر آنے والے شخص نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا۔ شہزاد اکبر کے مطابق بوتل سے پھینکا گیا تیزاب دروازے اور مجھ پر گرا،میری اہلیہ اور بچے محفوظ رہے، چشمہ پہننے کے سبب میری آنکھیں تیزاب سے محفوظ رہیں۔ انہوںنے کہاکہ پولیس نے تیزاب کی بوتل برآمد کرکے حملہ آور کے فنگر پرنٹ بھی حاصل کر لے گئے ہیں۔



کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…