ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

کراچی آتشزدگی: عامر نے بیٹے سمیت 25 افراد کی جان بچائی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتشزدگی کے دوران لفٹ بند اور سیڑھیاں جل رہی تھیں، محمد عامر نامی شخص نے اپنے بیٹے سمیت 25 افراد کی جان بچائی۔باپ نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر لفٹ توڑی اندر داخل ہو کر بیٹے سمیت کئی افراد کی زندگیاں بچائیں۔ہفتہ کی صبح سویرے لگنے والی آگ سے راشد منہاس روڈ پر واقع مال میں اتنا دھواں بھر گیا تھا کہ فائر بریگیڈ آپریشن کے اہلکاروں تک کو مشکل پیش آرہی تھی، لیکن عامر نامی اس شخص نے ناصرف اپنے بیٹے کو بچایا بلکہ 25 لوگوں کو مزید اس بلڈنگ سے بحفاطت نکالنے کیلیے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

عامر نے بتایاکہ فجر کے وقت اپنے بیٹے کی فون کال پر آگ کا سن کر اس عمارت تک پہنچا اور پھر ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، مشکلات کا ذہن میں خیال بھی نہیں تھا بس فکر تھی کہ بچوں کو با حفاظت نکال لوں، پھر جب سبحان کو دیکھا تو آنسو آگئے پھر ماں سے بات کروائی۔عامر کا بیٹا عبدالسبحان دیگر دوستوں کے ساتھ پلازہ کی چوتھی منزل پر موجود ایک کال سینٹر میں کام کرتا تھا۔اس حوالے سے سبحان نے بتایا کہ آگ کی جیسے ہی اطلاع ملی سب تیزی سے لفٹ کی طرف بھاگے مگر لفٹ بند تھی، جس کے بعد ہم سیڑھیوں کی طرف بھاگے مگر فورا ہی پتا چلا کہ آگ سیڑھیوں کی طرف لگی ہوئی ہے پھر ہم نے خود کو ایک شیشے کے کمرے میں بند کرلیا، جس کے بعد دھواں پھیلتا جا رہا تھا اور ہمارے لیے سانس لینا بھی دشوار ہو رہا تھا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ ابھی دم گھٹ جائے گا، شیشے کے روم میں داخل ہوکر گیلے کپڑے سے چہرے ڈھانپے اور مدد کا انتظار کیا، ابو کو کال کی اور کہا کہ بابا اب ہمارے پاس وقت کم رہ گیا ہے لگتا ہے دھواں جلد جان لے لے گا۔

عامر کی طرح بہت سے شہری تھے جنہوں نے اپنی جان کی پراوہ کیے بغیر ریسکیو آپریشن میں حصہ لے کر بہت سے شہریوں کی جان بچائی، ضرورت اس امر کی ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کے سد باب کیلیے متعلقہ حکام عملی اقدامات اٹھا کر مزید حادثات ہونے سے روکیں۔واضح رہے کہ 25 نومبر کو کراچی کے راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتشزدگی میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے اور درجنوں دکانیں جل گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…