پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان تحریک انصاف کا بڑا قافلہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) تحصیل گوجر خان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد سلیم اور یونین کونسل کونتریلہ کے جنرل سیکرٹری ندیم بھٹی نے پیر کے روز اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور اپنے قافلے کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی میں دیگر شمولیت اختیار کرنے والوں میں صوبیدار شواکت، نمبردار عزیز ، فاروق بھٹی، راجہ حارث بھٹی، ماسٹر عارف، چوہدری فاضل، عتیق الرحمن جنجوعہ، راجہ زاہد، عبداللہ سلیم ، بلام سلیم، چوہدری فدا بھٹی ، پیر مختار شاہ، اپنی برادری اور پوری ٹیم کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور گوجر خان کی ترقی کے لیے اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کاوشوں کو سراہا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) تحصیل گوجر خان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد سلیم اور یونین کونسل کونتریلہ کے جنرل سیکرٹری ندیم بھٹی کو دیگر زعمائ کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہا اور ان کی شمولیت کو پارٹی کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور عوام کی فلاح وبہبود پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گوجر خان کی عوام نے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی پر اپنے بھرپور اعتماد کیا ہے جس کے نتیجے میں آج گوجر خان میں عوامی فلاح و بہبود کے ریکارڈ منصوبے لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گوجر خان غیور عوام نے مزید خدمت کا موقع دیا تو گوجر خان کو مزید ترقی اور خوشحالی پر گامزن کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…