جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

بنوں، خود کش موٹر سائیکل دھماکا، 2 شہری شہید، 3 فوجیوں سمیت 6 زخمی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں /راولپنڈی(این این آئی) ضلع بنوں کے علاقے بکا خیل میں موٹر سائیکل سوار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید، 3 فوجیوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بکا خیل بنوں میں خود کش حملہ گزشتہ روز ہوا جس میں موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ خود کش حملہ آور کی افغان شہری کے طور پر شناخت ہوئی ہے، جس کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے کہا کہ خود کش حملے میں 2 معصوم شہری شہید ہوئے ہیں ،3 فوجی اہلکار اور 3 شہری زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی اور دہشت گرد کو ختم کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے، پاکستانی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پْر عزم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…