ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

ماہی گیر نے جال میں پھنسی ہوئی ایک بڑی سپرم وہیل کو آزاد کر دیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بلوچستان کے علاقے اورماڑہ کے قریب ساحلی پانیوں میں مالاکنڈ سے تعلق رکھنے والی ماہی گیر کشتی کے کیپٹن محمد شفیع اللہ نے ہفتے کے روز اپنے جال میں پھنسی ہوئی ایک بڑی سپرم وہیل کو بحفاظت آزاد کیا، یہ پہلا موقع ہے کہ ایک بڑی سپرم وہیل کسی مچھیرے کے جال میں پھنسی ہوئی پائی گئی اور بعد میں اسے بحفاظت چھوڑ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن محمد شفیع اللہ نے جمعہ کی شام کو جال بچھایا اور ہفتہ کی صبح جب جال نکالا تو اس میں ایک بڑی وہیل مچھلی کو جال میں الجھا ہوا دیکھا، یہ ایک ذیلی سطح کا جال تھا جسے WWF-Pakistan نے متعارف کرایا تھا۔یہ جال ڈولفن اور چھوٹی وہیل مچھلیوں کو بغیر الجھے ہوئے گزرنے کے لیے راستہ فراہم کرتا ہے لیکن سپرم وہیل کی لمبائی تقریبا 30 فٹ تھی جس کی وجہ سے وہ جال کو عبور نہ کرسکی۔آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد، شفیع اللہ نے 500 میٹر جال کاٹ کر سپرم وہیل کو چھوڑا، رہائی کے بعد بھی، سی پرم وہیل تقریبا 15 منٹ تک کشتی کے گرد منڈلاتی رہی اور غوطہ لگاتی رہی۔وہیل رہائی کے بعد کشتی کے پاس ٹھہری تھی تاکہ وہ اظہار تشکر کرسکے، غوطہ لگانے سے پہلے اپنے دونوں جبڑوں سے خوشی کا اظہار کیا۔

سی پرم وہیل جو سائنسی طور پر Physeter microcephalus کے نام سے جانی جاتی ہے، پاکستان میں چار بڑی وہیلوں میں سے ایک ہے۔ سپرم وہیل کو زمین کا سب سے بڑا شکاری سمجھا جاتا ہے۔یہ گہرے سمندر سے 300 سے 500 میٹر کی گہرائی کے درمیان اسکویڈ کا شکار کرتی ہے، وہیل اور ڈالفن کے تحفظ کی ضرورت بنیادی طور پر ہے کیونکہ تقریبا تمام وہیل اور ڈالفن کو خطرے سے دوچار سمجھا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…