کراچی(نیوزڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ مسلسل دوسرے روز بھی مندی کی زد میں رہی ،ایشیائی مارکیٹوں پر چھائی مندی نے منگل کوکراچی اسٹاک مارکیٹ کا بھٹہ بیٹھا دیا،ٹریڈنگ کے دورانانڈیکس600پوائنٹس تک گر گیا جبکہ مندی سے سرمایہ کاروں کے89ارب سے زائد روپے ڈوب گئے ۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ سمیت تمام ایشیائی مارکیٹس مندی کا شکار نظر آئیںایشیائی اسٹاک مارکیٹ ڈھائی سال کی کم ترین سطح پر آ نے ،امریکی اور یورپی اسٹاک مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے بعد مندی نے ایشیائی حصص بازاروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے ملکی معیشت کے بارے میں اچھے تاثرات اور 500ملین ڈالر قرض کی منطوری اور 500ملین ڈالر کے یورو بانڈز پرغیر ملکی انویسٹرز کا مثبت ردعمل جیسی خبریں بھی مارکیٹ کو مندی سے نہ بچا سکیں ۔منگل کو کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی غیر ملکی سرمایہ کے انخلائ، بروکریج ہاﺅسز