پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

نبیل ظفر کا آٹو گراف کیلئے آنے والی مداح سے شادی کا انکشاف

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) معروف اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار نبیل ظفر نے آٹو گراف لینے کیلئے آنے والی مداح سے شادی کا انکشاف کر دیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکار نبیل ظفر نے اپنے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔اداکار نے شادی اور محبت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ ان کی مداح تھیں، جو ان سے آٹوگراف مانگنے آئی تھیں اور وہیں سے ان کا سلسلہ شروع ہوا، انہوں نے آٹوگراف کے بجائے نکاح نامے پر دستخط کئے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی اور ان کی اہلیہ کی پہلی بار سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو کے ریلوے سٹیشن پر ملاقات ہوئی تھی۔پروگرام میں بات کرتے ہوئے نبیل ظفر نے اپنے مقبول ترین پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے ڈرامے ‘دھواں’ کی یادیں بھی شیئر کیں اور بتایا کہ ان کی موت کا منظر دیکھ کر ان کی والدہ بھی افسردہ ہوگئی تھیں۔ان کے مطابق دھواں ڈرامے میں ان کی موت کے منظر سے اس وقت پوری قوم مایوس ہوگئی تھی اور وہ پہلے ہی گھر میں بڑے بھائی کو بتا کر گئے تھے کہ ان کی موت کا منظر والدہ کو نہ دکھایا جائے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…