کراچی(نیوزڈیسک)منیٰ مےں شہےد ہونے والے حجاج کی باقی ماندہ نعشوں کی شناخت مےں مزےد چند روز لگ سکتے ہےں کےونکہ سعودی عرب کی حکومت نے مرنے والے تمام افراد کی بائےو مےٹرک کے ذرےعے شناخت کا عمل شروع کےا ہے اور اس بائےو مےٹرک سسٹم کو نادرا کے بائےو مےٹرک سسٹم سے منسلک کردےا ہے۔جس کی وجہ سے اب پاکستانی شہداءکی شناخت جلد ہونے کا امکان پےدا ہوگےا ہے لےکن صرف ےہ مشکلات نہےں آرہی ہےں کہ جو شہداءہےں ان تمام کی بائےو مےٹرک نادرا سے منسلک ہے اب اس مےں سے جو پاکستانی ہوں گے ان کی شناخت نادرا کرے گی جو دےگر ممالک کے ہوں گے ان کی شناخت نادرا سے نہےں ہوسکے گی ےہ عمل منگل کے روز صبح سے ہی شروع ہوگےا ہے جس سے شہداءکے لواحقےن کے لئے امےد کی اےک کرن پےدا ہوئی ہے