ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

نشئی والدین نے نشے کیلئے 74 ہزار روپے میں اپنے 2 بچے فروخت کر دئیے

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بھارت میں نشے کے عادی والدین نے منشیات خریدنے کے لیے اپنے دو معصوم بچے فروخت کردئیے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے علاقے اندھیری میں پیش آیا جہاں ممبئی کرائم برانچ نے چھاپہ مار کر شوہر شبیر اور اس کی اہلیہ سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔چھاپے میں پولیس نے ایک ماہ کی بچی کو ریسکیو کیا جب کہ 2 سالہ بچہ اب تک بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔

شبیر اور ثانیہ گزشتہ کئی عرصے سے نشے کی لت میں ہیں جن کے ساتھ شکیل مکرانی اور اوشا راٹھور نامی ایجنٹ کو گرفتار کیا گیا جس نے بچوں کی فروخت کے لیے کمیشن لیا تھا۔ممبئی کرائم برانچ کے اہلکار دایا نائککے مطابق اندھیری میں نشے کی لت کے شکار ایک جوڑے نے اپنے 2 بچے نشہ خریدنے کی غرض سے فروخت کیے، جیسے ہی جوڑے کے گھر والوں کو معلوم ہوا تو یہ بات جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، ملزمان نے لڑکے کو 60 ہزار روپے اور ایک ماہ کی بچی کو 14 ہزار روپے میں فروخت کیا۔ممبئی کرائم برانچ کے مطابق ملزم شبیر کی بہن روبینہ کو واقعے کا علم ہوا تو اس نے فوری طور پر پولیس اسٹیشن میں اپنے بھائی اور بھابھی کے خلاف درخواست درج کروادی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…