پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

چین نے 6 ممالک کے لئے ویزا کی شرط ختم کردی

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

بیجنگ(این این آئی)چین کی جانب سے ایک اہم اقدام کے طور پر 6 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، مملکت کی جانب سے یہ فیصلہ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین نے فرانس، جرمنی، اٹلی، سپین، نیدرلینڈز اور ملائیشیا کے شہریوں کو ملک میں ویزے کے بغیر داخلے کی اجازت دیدی ۔

چین کی جانب سے عارضی طور پر ان ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ رواں سال یکم دسمبر سے اگلے سال 30 نومبر تک جرمنی، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز، سپین اور ملائیشیا کے شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت دی گئی ہے۔ان ممالک کے شہری بغیر ویزا کے زیادہ سے زیادہ 15 روز تک مملکت میں قیام کر سکیں گے اور کاروباری سرگرمیوں، سیاحت اور اپنے رشتے داروں سے ملاقات کے لیے چین میں بغیر ویزا کے داخل ہوسکیں گے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…