ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پرس چھیننے کی واردات کے دوران خاتون چلتی ہوئی موٹر سائیکل سے سڑک پر گرنے سے جاں بحق

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) حب ریور روڈ پر پرس چھیننے کی واردات کے دوران خاتون چلتی ہوئی موٹر سائیکل سے سڑک پر گرنے سے جاں بحق ہو گئی۔بلدیہ حب ریور روڈ لکی چڑھائی شارجہ کانٹا کے قریب چلتی ہوئی موٹر سائیکل سے گر کر خاتون جاں بحق جبکہ توازن بگڑنے پر متوفیہ کا شوہر اور 2 بچے موٹر سائیکل گرنے سے زخمی ہوگئے، متوفیہ کی لاش اور زخمیوں کو چھیپا کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچایا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 30 سالہ زاہدہ کے نام سے کی گئی جبکہ زخمیوں میں متوفیہ کا شوہر اقبال، بیٹی 10 سالہ افشاں اور 8 سالہ بیٹا اکبر شامل ہے۔سول اسپتال میں متوفیہ کے شوہر اقبال نے انتہائی غمگین حالت میں بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لیاری سنگو لین سے بلدیہ رئیس گوٹھ موٹر سائیکل پر اپنی بیوی اور 2 بچوں کے ہمراہ جا رہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار ملزم نے میری اہلیہ کے کندھے پر لٹکے ہوئے بیگ کو چھیننے کے کھینچا تو وہ چلتی ہوئی موٹر سائیکل سے سڑک پر گر گئی جسے سر پر گہری اندرونی چوٹیں آئیں اور وہ ہمیں روتا دھوتا چھوڑ کر اس دنیا سے چلی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ملزم نے صرف ایک پرس کی خاطر میری اور میرے بچوں کی دنیا ہی اجڑ کر رکھ دی، معصوم بچے ماں کی جدائی میں بلک بلک کر روتے ہوئے دکھائی دیئے اس موقع پر موجود افراد انھیں تسلیاں دیتے ہوئے دکھائی دیئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر متوفیہ کے اہلخانہ میں کہرام مچ گیا اور رشتے داروں کی بڑی تعداد سول اسپتال پہنچ گئی جہاں کئی رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق سفاک ملزم پرس چھین کر فرار ہوگیا جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موچکو پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ کے شوہر نے پرس چھیننے کی کوشش کو حادثے کی وجہ بتایا ہے، خاتون کے شوہر کے بیان کی تصدیق کر رہے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کو تلاش کر کے ان کی فوٹیجز بھی حاصل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، متاثرہ خاندان لیاری سنگولین میں رشتے داروں سے مل کر اپنے گھر بلدیہ رئیس گوٹھ جا رہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…