بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

آرمی چیف سے امام کعبہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللّٰہ بن محمد حمید نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ امام کعبہ کا دورہ پاکستان کے عوام کیلئے اعزاز کی بات ہے، دنیا بھر کے مسلمان حرمین شریفین سے بے پناہ عقیدت رکھتے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان خادم حرمین شریفین کیلیے بیپناہ احترام رکھتے ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امام کعبہ نے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے،اسلام کی غلط تشریحات کی کوئی گنجائش نہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امام کعبہ نے غزہ تنازع میں فلسطینیوں پر جاری ظلم اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے خلاف مظالم کی مذمت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امام کعبہ نے فلسطینی اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مثالی تاریخی، مذہبی اورثقافتی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے دلوں میں سعودی عرب کیلیے منفرد احترام ہے۔ آرمی چیف نے کہا دونوں برادر ممالک کے درمیان اتحاد پر مبنی مضبوط اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔ اس موقع پر امام کعبہ نے امت کے امن، استحکام اور اتحاد کیلئے دعا کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…