اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سول ایوی ایشن نے نیا اور چونکا دینے والا ہدایت نامہ جاری کردیا۔ ایئر پورٹ پر وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران پروازوں کو بھی فضا میں روک دیا جائے گا جبکہ ایئرپورٹ پر موجود پروازوں بھی لینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وی آئی پی کلچر کو فروغ دینے والی انتظامیہ نے ایک اور ہدایت نامہ جاری کردیا۔ سول ایوی ایشن کے نئے ہدایت نامہ کے مطابق ایئرپورٹ پر وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران دیگر پروازیں فضا میں روک دی جائیں گی جبکہ دیگر پروازوں کو لینڈ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سول ایوی ایشن نے انتظار کی صورت میں پروازوں کو اضافی فیول رکھنے کی بھی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا باعث بن سکتا ہے۔