منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سائفر کیس،عمران خان، شاہ محمود کو 28 نومبر کو جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پیش کرنے کا حکم

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سائفر کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر کو اسلام آباد کے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس (ایف جے سی) میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کی، شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری، خالد یوسف عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی کدھر ہے، عدالتی عملے نے ہائی کورٹ کی کاپی عدالت کو فراہم کی۔فیصلے کی کاپی ملنے کے بعد عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر بروز منگل کو فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کے اندر موجود عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم کا ٹرائل اب 29 اگست سے پہلے کی پوزیشن سے آگے بڑھے گا۔

اس سے قبل استغاثہ کے قریبی ذرائع نے بتایا تھا کہ جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے پاس اب سائفر کیس کی سماعت مکمل کرنے کے لیے چار ہفتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مقدمے کی سماعت 30 دن کے اندر مکمل ہو جائے گی ، عدالت کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے ایک ہفتہ درکار ہوگا اور تین ہفتوں میں گواہوں اور ملزمان کی گواہی ریکارڈ کرنے کے لیے کافی وقت ہوگا۔واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں جاری جیل ٹرائل کے خلاف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی انٹراکورٹ اپیل کو منظور کرتے ہوئے جیل ٹرائل کا 29 اگست کا نوٹی فکیشن غیرقانونی قرار دے دیا تھا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…