اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ہیکرز نے ایک بار پھر وزارت ہو ابازی کی ویب سائٹ ہیک کرلی ، اہم معلومات غائب

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ہیکرز نے ایک بار پھر وزارت ہو ابازی کی ویب سائٹ ہیک کرلی ، جس کے بعد ویب سائٹ سے اہم معلومات غائب ہوگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ پر تیسرا سائبر حملہ ہواہے ، جس کے باعث وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ ایک بار پھر غیرفعال ہوگئی اور ویب سائٹ سے اہم معلومات غائب ہوگئیں۔وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ دن میں بحال ہوئی تھی تاہم ہیکرز نے ایک بار پھر وزارت ہو ابازی کی ویب سائٹ ہیک کرلی۔

یاد رہے 21 نومبر کو پہلی بار وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ پر سائبر اٹیک حملہ ہوا تھا جس کے بعد ویب سائٹ پرغیرملکی زبان میں پیغام آرہا تھا۔وزارت ہوابازی کے حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آئی ٹی کے ماہرین نے ویب سائٹ کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی وفاقی اداروں کی ویب سائٹ کو ہیکرز کی جانب سے نشانہ بناتے ہوئے ہیک کیا جا چکا ہے۔کچھ سالوں قبل بھارتی ہیکرز کی جانب سے وزارت دفاع، کابینہ ڈویژن، وزارت اطلاعات اور وزارت مواصلات سمیت متعدد وزارتوں کی ویب سائٹس کو ہیک کرنے کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…