منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہوسٹن میں مقیم پاکستانی امریکن کا پاکستانی یونیورسٹی کیلئے 9 ملین ڈالرکا عطیہ

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوسٹن(این این آئی)امریکہ میں پاکستانی بزنس مین تنویر احمد نے 9 ملین ڈالر ( 2.5 بلین روپے) پاکستانی یونیورسٹی کو عطیہ کر دیئے۔عطیہ کی رقم سے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے ضرورت مند طلبہ کو سکالر شپ فراہم کئے جائیں گے، تنویر احمد کے عطیہ سے انڈونمنٹ فنڈز کے ذریعے ہر سال 200 طلبہ سکالر شپ حاصل کرسکیں گے۔تنویر احمد کی طرف سے کیا جانے والا 9 ملین ڈالر کا عطیہ کسی بھی پاکستانی یونیورسٹی کو دیا جانے والا سب سے بڑا عطیہ ہے، تنویر احمد نے کہا کہ سکالرشپ کی سکیم کو دیگر یونیورسٹیوں تک بڑھانے کا ارادہ بھی ہے۔

آئندہ ماہ اسلام آباد میں منعقد تقریب میں سکالر شپ سکیم کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا، مستحق طلبہ کو سکالر شپ میرٹ پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت ملے گا، توقع ہے کہ سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ آئی ٹی، آئی اے اور دیگر جدید شعبوں میں اپنا نام پیدا کریں گے۔تنویر احمد نے 2022ء میں سیلاب زدگان کیلئے 50 ملین ڈالر سے زائد کی امداد بھی دی تھی، سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے تنویر احمد بطور سٹوڈنٹ امریکا گئے تھے اور ریسٹورنٹ میں ملازمت سے کام شروع کیا تھا، انہوں نے کہا کہ بیرون ملک آباد پاکستانی اپنے وطن کے مقروض ہیں، ہم آج جہاں ہیں اپنے وطن کی وجہ سے ہی ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…