اتوار‬‮ ، 15 فروری‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کراچی نے کراچی کے نوجوانوں کیلئے پارٹی میں شمولیت کے دروازے کھول دیئے،آن لائن فارم جاری

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کراچی نے کراچی کے نوجوانوں کیلئے تحریک انصاف میں شمولیت کے دروازے کھول دیئے پی ٹی آئی یوتھ ونگ کراچی کی کراچی کے نوجوانوں کو تحریک انصاف کا حصہ بننے کی دعوت، پی ٹی آئی میں شامل ہونے کیلئے خواہشمند نوجوان انٹرنیٹ سے شمولیتی آن لائن ای فارم ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے، شمولیتی ای فارم پر نوجوان اپنی مکمل تفصیلات درج کریں گے، بلخصوص پارٹی میں اہم عہدوں کے خواہشمند نوجوان کراچی کے مختلف اضلاع سے ٹاؤنز کی سطح تک تحریک انصاف کیلئے اپنی سیاسی خدمات انجام دے سکیں گے،

اس حوالے سے ترجمان پی ٹی آئی کراچی نے کہا کہ پاکستان بلخصوص کراچی کے نوجوان ذہانت اور صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں اور انہوں نے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے،ملکی سیاسی تاریخ میں نوجوانوں کا اہم کردار رہا ہے۔ جدوجہد آزادی میں بھی نوجوانوں کے دستے آگے آگے تھے۔ چئیرمین پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو سیاسی اور جمہوری شعور دیا ہے، پاکستان کے عوام اور اسکا نوجوان طبقہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے نوجوانوں میں سیاسی شعور کو اُجاگر کیا جوکہ ایک نیک شگون ہے،وطن عزیز اس وقت سیاسی و معاشی لحاظ سے نہایت نازک دور سے گزر رہا ہے۔

کراچی ملک کیلئے انجن کی حیثیت رکھتا ہے اور کراچی کے نوجوانوں کو بنیادی حقوق سے مسلط جماعتوں نے محروم رکھا، ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ نیلسن منڈیلا نے کہا تھا کہ سسٹم کو برا کہنے سے سسٹم نہیں بدلے گا بلکہ سسٹم کا حصہ بننے سے یہ بدل سکتا ہے۔ نوجوان اس قول پر غور کریں اور سیاست کا حصہ ضرور بنیں لیکن اپنا وژن واضح بنائیں، مسائل اور حقوق کی بات کریں، ملک میں تبدیلی لانے کے لیے آگے بڑھیں۔نوجوان کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہوتے ہیں جو اپنی قوم میں نئی زندگی اور انقلاب کی روح پھونکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے بیشتر قوموں کی بیداری اور ان کے انقلاب کا سہرا نوجوانوں کے سر جاتا ہے۔ دنیا میں نوجوانوں کی سیاست میں دلچسپی تیزی سے بڑھتی جارہی ہے جن میں سے کچھ نوجوان ملک کی اعلیٰ قیادت کے منصب تک پہنچ چکے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف ایک سیاسی جمہوری اور نظریاتی جماعت ہے جو اپنے منشور اور عوام سے کئے گئے وعدوں کے مطابق کام کر رہی ہے اور پاکستان کو مکمل جمہوری اور فلاحی ریاست بنانے کے وژن پر گامزن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ


نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…