راولپنڈی(نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحل شریف کو توسیع ملنے کا امکان، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کچھ ہی عرصے میں پاکستان کی عوام میں گھر کر لیا ہے، آرمی چیف کے چاہنے والوں کے لیے ایک خوشخبری برطانیہ کے معروف جریدے اکنامسٹ کی ایک رپورٹ میں شائع کی گئی ہے، اس رپورٹ کے مطابق آرمی چیف کو ملازمت میں توسیع ملنے کا امکان ہے، رپورٹ میں اس بات کا قومی امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ آرمی چیف کو تین سال تک کی توسیع مل سکتی ہے، واضح رہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ، کراچی آپریشن کے نتیجے میں ملک سے جرائم کی شرح میں واضح کمی ہوئی ہے جس نے آرمی چیف کو عوام کے دل میں جگہ بنانے اور ان کا اعتماد حاصل کرنے میں مدد دی. تاہم یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت آئندہ سال ختم ہو جائے گی، جس کے مطابق اگر آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کی گئی تو وہ ریٹائر ہو جائیں گے.