اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

امن میں حقیقت پسندانہ تربیت جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت ہے،آرمی چیف

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ امن میں حقیقت پسندانہ تربیت جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیرنے اسٹرائیک کور کا دورہ کیا اور مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا، آرمی چیف کی آمد پر کمانڈر منگلا کور نے ان کا استقبال کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے اعلامیہ کے مطابق مشترکہ تربیتی مشق کا مقصد جارحانہ آپریشنل تصورات کی توثیق کرنا تھا۔آرمی چیف نے جدید ترین وی ٹی-4 ٹینکوں سے لیس آرمرڈ فارمیشن کی قیادت میں کی گئی پیچیدہ مشقوں کے متاثر کن مظاہرے کا مشاہدہ کیا۔

جنرل عاصم منیر نے تربیتی مشق میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقات کی اور ان کے جذبے، آپریشنل کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جنگی تیاری اور اعصابی مہارت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے تیزی سے بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر مختلف ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے مطابقت کے حصول کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور رات کی تاریکی میں ہونے والے آپریشنز میں حاصل ہونے والی مہارت کو بھی سراہا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دورِ امن میں حقیقت پسندانہ مشن پر مبنی تربیت ہی میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…