اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

9 مئی جلائو گھیرائو کیس،یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل پر فرد جرم عائد

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانے اور پولیس پر تشدد کے مقدمے میں رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور سابق رکن قومی اسمبلی روبینہ جمیل پر فرد جرم عائد کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی جہاں نو مئی کو راحت بیکری کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ۔انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل پر فرد جرم عائد کر دی ۔

ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے ملزمان کے خلاف پراسیکیوشن کے گواہان کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں دو مقدمات درج ہیں۔ملزمان پر نو مئی کو راحت بیکری کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے کا الزام ہے۔

ملزمان کو گزشتہ سماعت پر چالان کی کاپیاں تقسیم کی گئی تھیں۔خیال رہے کہ 9مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…