بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

اکتوبر میں چین کی پاکستان میں 31.7 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں چین کی جانب سے 31.7 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)کی گئی جس کے بعد مالی سال 2023-24 کے پہلے چار ماہ میں دوست ہمسایہ ملک سے مجموعی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 158 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ گوادر پرو کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ اکتوبر میں چین سے مجموعی طور پر 3کروڑ 30لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر ہوئیں۔

1.3 ملین ڈالر کے اخراج کو مدنظر رکھتے ہوئے چین سے خا لص ایف ڈی آئی 31.7 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اکتوبر میں دنیا بھر کے ممالک سے مجموعی ایف ڈی آئی 126.8 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی، جس میں چین سب سے زیادہ حصہ ڈالنے والا ملک بن کر ابھرا۔ اکتوبر میں برطانیہ 16.8 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرا سب سے بڑا سرمایہ کار بن کر ابھرا، اس کے بعد امریکہ 15.8 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اسٹیٹ بینک کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2023-24 کے پہلے چار ماہ کے دوران پاکستان نے دنیا بھر کے مختلف شراکت دار ممالک سے 538.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری حاصل کی۔

ان میں سے 158 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری چین سے موصول ہوئی جو مالی سال 2023-24 کے جولائی تا اکتوبر کے عرصے میں پاکستان کو موصول ہونے والی کل سرمایہ کاری کا 29.33 فیصد ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اکتوبر 2023 میں پاکستان میں بجلی کے شعبے نے مجموعی طور پر 48.2 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی جو مختلف ذیلی شعبوں میں تقسیم کی گئی: 28 ملین ڈالر کو ل میں، 17.2 ملین ڈالر ہائیڈل میں اور 3 ملین ڈالر تھرمل میں۔ مزید برآں، الیکٹرانک سیکٹر نے 13.5 ملین ڈالر، صنعتوں نے 12 ملین ڈالر، مالیاتی کاروبار وں نے 8.5 ملین ڈالر اور پٹرولیم ریفائننگ نے 7.4 ملین ڈالر حاصل کیے۔ تجارت کے شعبے میں 5.9 ملین ڈالر، ذاتی خدمات کے شعبے میں 5.2 ملین ڈالر جبکہ فارماسیوٹیکل اور او سی ٹی کے شعبوں میں 3.7 ملین ڈالر کی آمد دیکھی گئی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے 3.6 ملین ڈالر، سیمنٹ نے 2.6 ملین ڈالر، ٹرانسپورٹ نے 1.8 ملین ڈالر اور سیاحت نے 1.6 ملین ڈالر حاصل کیے۔ مزید برآں، دیگر شعبوں میں 18.1 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…