جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چھٹیاں منانے مصر آیا برطانوی جوڑا ہوٹل میں کھٹمل کے اسپرے سے انتقال کرگیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصر میں چھٹیاں منانے کیلئے آیا برطانوی جوڑا ہوٹل کے کمرے میں کھٹملوں کے خاتمے کیلئے کیے گئے اسپرے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2018 میں ایک برطانوی جوڑا جان اور سوسن اپنی چھٹیاں منانے کے لیے مصر کے شہر ہرغدہ کے ایک لگژری ہوٹل میں ٹھرا ہوا تھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان کے ساتھ والے کمرے میں ہوٹل کی انتظامیہ کی جانب سے کھٹملوں کے خاتمے کیلئے اسپرے کیا گیا تھا جس کا اثر ان کمرے تک ہوا۔

جان کی موت ہوٹل کے کمرے میں ہی ہو گئی تھی جبکہ سوسن کی طبعیت خراب ہونے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ بھی چل بسیں جبکہ جوڑے کے ہمراہ ان کی بیٹی بھی موجود تھی جو دوسرے کمرے میں رہ رہی تھیں۔والدین کی اچانک موت پر بیٹی نے عدالت سے رجوع کرکے انتقال کی وجہ جاننے کی کوشش اور کیس دائر کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے متعلقہ حکام کو تفتیش کا حکم دیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ جوڑے کی موت کھٹملوں کے خاتمے کیلئے کیے گئے اسپرے میں موجود کاربن مونو آکسائیڈ کی وجہ سے ہوئی جو سانس کے ذریعے ان کے جسم تک منتقل ہوئی۔اس موقع پر بیٹی کا کہنا تھا کہ ہم آج تک یہ سمجھنے کی کوشش میں لگے ہوئے تھے کہ والدین کی موت کیسے ہوئی۔بیٹی نے مزید کہا کہ اس دن کے بعد سے ہم نے جو تکلیف اور نقصان محسوس کیا اس کا کوئی بھی چیز ازالہ نہیں کر سکتی، پچھلے چند سال ہم سب کے لیے سب سے زیادہ تکلیف دہ اور جذباتی وقت رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…