پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

جب تمہاری نبی ۖ سے ملاقات ہو شکایت کرنا، ہمارے ٹکڑے ہوتے رہے، آپ ۖ کی امت تماشہ دیکھتی رہی، داد اکی ویڈیو وائرل

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

غزہ (این این آئی)مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی بزرگ کے تمام پوتے پوتیاں شہید ہوگئے اور بزرگ کی پوتے پوتیوں کی میتوں سے روتے ہوئے مخاطب ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔مغربی طاقتوں کی ایما پر اسرائیل کے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں، اسرائیلی حملوں میں تقریبا 11 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔اسرائیلی بمباری میں فلسطینی خاندان کے خاندان اجڑ گئے ہیں اور اب ایک ایسے ہی بزرگ فلسطینی کی دہائی دیتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے جس کے پوتے پوتیاں اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنے۔

بزرگ اپنے شہید پوتے پوتیوں کی لاشوں پر کھڑے ہوکر روتے ہوئے کہتا ہے کہ جب تمہاری نبی مہربان حضرت محمد مصطفی ۖ سے ملاقات ہو تو کہنا کہ اے اللہ کے رسول ۖآپ کی امت نے غزہ والوں کو ناکام کیا، اے اللہ کے رسول ۖ مسلمانوں نے ہمیں ناکام کیا،بزرگ دادا نے کہا کہ میرے پوتے پوتیوں اللہ کے رسول ۖ سے کہنا، میرے پوتے پوتیوں اللہ کے رسول ۖ تک یہ پیغام پہنچانا کہ آپ ۖ کی امت نے غزہ والوں کو ناکام کیا، اے اللہ کے رسول ۖ اس امت نے ہمیں ناکام کیا ہے، اے اللہ کے رسول ۖہمارے ٹکڑے ہوتے رہے اور آپ ۖ کی امت تماشہ دیکھتی رہی۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…