منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

پی ٹی آئی چیئرمین اور بشریٰ بی بی کا رابطہ عون چوہدری نے کرایا تھا ، تصوف والا معاملہ نہیں ٹوپی ڈرامہ ہے، ‘ عطا مانیکا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)سینئر سیاستدان ، سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے سمدھی میاں عطاء مانیکا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور بشریٰ بی بی کا رابطہ عون چوہدری نے کرایا تھا ، تصوف والا کوئی معاملہ نہیں ہے ،ٹوپی ڈرامہ ابھی کی بات ہے ، بشریٰ بی بی نے اپنے داماد کو فون کیا پی ٹی آئی کی ٹکٹ لے لو جس پر اس نے صاف انکار کر دیا تو اسے کہا گیا ہارنے کے لئے تیار ہو جائو، پی ٹی آئی چیئرمین سے شادی کے بعد ہمارا ان سے کوئی تعلق یا رابطہ نہیں رہا ۔

ایک انٹر ویو میں عطا ما نیکا نے کہا کہ آدمی خود خراب نہ ہو تو دوسرا آدمی اسے خراب نہیں کر سکتا،جب بشری بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی سے شادی ہوئی تو ان سے تعلق ختم ہو گیا ، ہمیں پی ٹی آئی چیئرمین کے آنے جانے کا علم تھا کیونکہ لوگ باتیں کرتے تھے باقی معاملات کا تو پتہ ہی نہیں چلا ۔ جیسے دنیا کو شادی کا معلوم ہوا ہمیں بھی ویسے بھی معلوم ہوا۔ انہوںنے بشری بی بی کے تصوف کے معاملات کے حوالے سے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ،ٹوپی ڈرامہ تو ابھی کی بات ہے ، موصوفہ اب جس حلئے میں ہوتی ہیں میں نے خود انہیں ایسی پہلے بار دیکھا ہے اس سے پہلے ان کا یہ حلیہ نہیں تھا، ان کا ہمارے گھر میں آنا جانا تھا، ان کی بیٹی ہمارے گھر میں ہے ، وہ خاور مانیکا کی بیٹی ہے ہمارے خاندان کی بیٹی ہے ،اس پر کوئی پابندی نہیں لگائی کہ وہ اپنی ماں سے نہ ملے لیکن ماں سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں اور داماد کا بھی کوئی رابطہ نہیں ۔

انہوںنے کہا کہ بس یہ سن رکھا تھا کہ عبادت گزار ہے ، وظیفے بڑے کرتی ہیں اس کے علاوہ کچھ پتہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو عون چوہدری نے ملوایا تھا، عون چوہدری پہلی دفعہ تب لایا تھا جب جہانگیر ترین کا لودھراں میں الیکشن ہو رہا تھا، ان سے دعا کرائی اور وہ اتفاق سے وہ الیکشن جیت گئے ، پھر عون چوہدری نے پی ٹی آئی چیئرمین کے ذہن میں ڈالا کہ یہ تو بہت پہنچی ہوئی ہستی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر پہنچی چیز ہوتیں تو داما د کو ممبر ہی بنوا لیتی ،اس نے ٹیلیفون کیا تھا پی ٹی آئی کی ٹکٹ لے لو ، لیکن داما د نے کہا کہ ہم نے نہیں لینی جس پر کہا کہ ہارنے کے لئے تیار ہو جائو جس پر اس نے کہا کہ اس کے لئے ہر وقت تیار ہوں ۔

خاور مانیکا نے کہا کہ سیاست میں خواتین کا زیادہ کردار مشرف دور میں ہوا ،خواتین کی جو سیٹیں رکھی گئیںان کا کیا معیار تھا ، خواتین کو پارٹی نامزد کرتی تھیں اور وہ ممبر ہو جاتی تھیں ، اس کے بعد عمران خان نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ، معاشرہ بذات خود برباد ہو گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میرے خیال میں معاملات خراب ہونے میں بشریٰ بی بی اور اس کی سہلی فرح گوگی کا کردار ہے ، انہوں نے جو لوٹ مچائی اس کی وجہ سے اور دیگر معاملات بھی تھے جو صحیح نہیں چلے۔انہوں نے کہا کہ فرح گوگی کا تب پتہ چلا جب پٹاخہ چل گیا تھا ، یہ بھی پتہ چلا موصوفہ اوکاڑہ بھی رہی ہیں ، وہاں سے ہی ان کو گوگی نام ملا ، ویسے وہ شیخوپورہ کی رہنے والی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…