بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

اسرائیلی وزیرِ اعظم کے بھتیجے کی غزہ میں ہلاکت کی اطلاع

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کے بھتیجے یائر ایڈو نیتن یاہو کے بارے میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہیں القسام بریگیڈ نے غزہ میں ہلاک کر دیا ہے۔ترک میڈیا کی ایک رپورٹ میں روسی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم کے بھتیجے یائر ایڈو نیتن یاہو کو غزہ میں ہلاک کر دیا گیا ۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج میں کیپٹن کے عہدے پر خدمات انجام دینے والے یائر ایڈو نیتن یاہو کو مبینہ طور پر القسام بریگیڈ نے ہلاک کیا ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم کے بھتیجے کی موت کی خبر فلسطینی مزاحمتی گروپس کے الاقصی فلڈ آپریشن کے بعد بڑھی ہوئی کشیدگی کے درمیان سامنے آئی ہے۔کچھ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے اسرائیلی دفاعی فورسز کے پیراٹروپرز کی101 ویں بٹالین کے عدی سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ سپاہی یائر نفوسی کی موت کی خبر دی ہے اور پبلیکیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ان کی تصویر بھی شیئر کی ہے تاہم یہ نہیں بتایا کہ وہ اسرائیلی وزیرِ اعظم کے بھتیجے تھے یا نہیں۔

یہ تصویر جسے ٹائمز آف اسرائیل نے یائر نیفوسی کی موت کی خبر کے ساتھ شیئر کیا ہے، اسی تصویر کو روسی میڈیا نے اسرائیلی وزیرِ اعظم کے بھتیجے کی غزہ میں ہلاکت کی خبر کے ساتھ سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا ہے۔اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو یا اسرائیلی میڈیا نے ابھی تک متوفی کے اسرائیلی وزیرِ اعظم سے تعلق کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…