اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی ریاستوں مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں دو مختلف واقعات میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر کوچی میں انڈین نیول اسٹیشن پر مرمت کے بعد جانچ پڑتال کے دوران ایک ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیااس حادثے میں بھارتی بحریہ کے ایک اہلکار یوگیندرا سنگھ کی موقع پر موت واقع ہوگئی۔ جو بھارتی بحریہ کے مشاق ایئرمینز میں سب سے نمایاں تھے۔ ان کی ہلاکت پر انڈین نیوی نے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی فوج کے مگ طیارے اور ہیلی کاپٹرز کے حادثات میں سالانہ درجن سے زائد اہلکار ہلاک ہوجاتے ہیں۔ جس کے باعث بھارتی فوج کے پائلٹس نے طیارے اور ہیلی کاپٹرز اڑانے سے احتجاجا انکار بھی کردیا تھا۔دوسرے واقعے میں ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ خودکشی کرنے والے اہلکار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔دوران علاج زیادہ خون بہہ جانے کے باعث بھارتی فوج کے اہلکار نے دم توڑ دیا۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے بھیج دیا گیا۔ خودکشی کی وجہ کا تاحال تعین نہیں ہوسکا۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…