نیویارک (نیوز ڈیسک) کیوبا کے صدر راو¿ل کاسترو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ معمول کے رشتے تبھی ممکن ہیں جب امریکہ تجارتی پابندیوں کے خاتمے سمیت کئی دیگر ضروری اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے لیے ضروری ہے کہ کیوبا کی گوانتنامو بے میں قائم اپنا فوجی اڈہ کیوبا کو واپس کرے اور علاقے میں اپنی کمیونسٹ مخالف نشریات بند کردے۔ صدر کاسترو نے کہا کہ اب جبکہ سفارتی تعلقات قائم ہوگئے ہیں تو اجتماعی طور رشتے اسی صورت بہتر ہوسکتے کہ اقتصادی، تجارتی اور مالی ناکہ بند ختم کر دی جائے۔ ادھر امریکی صدر باراک اوباما نے بھی کیوبا پر عائد تجارتی پابندیوں کو ختم کرنے کی بات کی اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ امریکی کانگریس جلد ہی پابندیاں ختم کردے گی۔ توقع ہے کہ آج نیو یارک میں دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ملاقات ہوگی۔