ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

صدر اور چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات، انتخابات 8فروری کو کرانے پر اتفاق

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)صدر ڈاکٹر عارف علوی اورچیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے درمیان 8فروری 2024کو عام انتخابات کرانے پر اتفاق ہوگیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام انتخابات 8فروری 2024کو کرانے پر اتفاق ہوا ہے۔واضح رہے کہ جمعرات کو ملک میں 90روز میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ الیکشن کمیشن 11فروری 2024کو ملک میں الیکشن کروانے کیلئے تیار ہے جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ صدر مملکت سے مشاورت کر کے (آج)جمعہ کو عدالت میں الیکشن کی تاریخ سے متعلق آگاہ کیا جائے۔

سپریم کورٹ کے حکم پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان نے صدر عارف علوی سے ملاقات کی ، اس موقع پر الیکشن کمیشن کے ارکان بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں عام انتخابات کیلئے صدر مملکت کے سامنے 3تاریخیں رکھی گئیں ۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 28جنوری ، 4فروری اور 11فروری کی تاریخوں پر رائے دی،تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے 11فروری کو انتخابات کیلئے موزوں قرار دیا گیا۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر صدر سے ملاقات کے بعد ایوان صدر سے روانہ ہوکر الیکشن کمیشن پہنچے جہاں انہوں نے صدر مملکت کو خط لکھتے ہوئے ملک میں 11فروری کو الیکشن کرانے کی تجویز دی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے 11فروری کو عام انتخابات کی تاریخ تجویز کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے درمیان ملاقات میں الیکشن کی تاریخ پر اتفاق نہ ہوسکا جس کے بعد اٹارنی جنرل صدر مملکت کا پیغام لے کر چیف الیکشن کمشنر کے پاس گئے اور صدر مملکت کا موقف چیف الیکشن کمشنر کے سامنے رکھا ۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن اور صدر مملکت میں 8 فروری کو انتخابات کرانے پر اتفاق رائے ہوگیا۔ دوسری جانب ایوان صدر سے جاری بیان اور ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامئے میں بھی کہا گیا ہے کہ صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024ء کو کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…