بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 9ہزار سے متجاوز

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ(این این آئی)غزہ میں اسرائیلی جارحیت 27ویں دن بھی جاری رہی جس کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 9ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں مزید 256فلسطینی شہید ہوگئے۔بیان کے مطابق 7اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 9061فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 32ہزار زخمی ہیں۔بیان میں بتایا گیا کہ شہید افراد میں 3750بچے اور 2326خواتین بھی شامل ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 2600افراد اب لاپتہ ہیں جن میں 1150بچے بھی شامل ہیں، زیادہ امکان یہی ہے کہ وہ تباہ شدہ عمارات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔بیان کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں ہر 10منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں اور طبی مراکز کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

طبی ٹیموں کے خلاف جنگی خلاف ورزیوں کے دوران اب تک 135طبی ورکرز شہید ہو چکے ہیں جبکہ 25ایمبولینسیں تباہ ہوئی ہیں۔بیان کے مطابق غزہ میں کام کرنے والے 16اسپتال اور 32طبی مراکز ایندھن کی کمی یا تباہ ہونے کے باعث بند ہو چکے ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے ترکیہ سے درخواست کی کہ وہ ترک فرینڈ شپ اسپتال کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مداخلت کرے۔خیال رہے کہ ترک فرینڈ شپ کینسر اسپتال پر بھی اسرائیل کی جانب سے بمباری کی گئی تھی جس کی و جہ سے اسپتال کا ایک حصہ تباہ ہوگیا اور کینسر کے شکار متعدد مریضوں کو اس وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…