جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کو تمام اہداف پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہے، آئی ایم ایف وفد

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کا جائزہ مشن دو ہفتے کے دورے پر پاکستان پہنچ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ، وزارت توانائی اور ریگولیٹری اداروں سے مذاکرات کرے گا، آئی ایم ایف وفد اسٹیٹ بینک، ایف بی آر اور صوبائی حکومتوں سے بھی مذاکرات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام آئی ایم ایف وفد کو بیرونی فنانسنگ کے معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کریں گے کیونکہ بیرونی فنانسگ کے مسئلے پر آئی ایم ایف خدشات کا اظہار کر چکا ہے جبکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کرنسی ایکسچینج کے معاملے پر بھی اختلافات موجود ہیں۔آئی ایم ایف درآمدات کنٹرول کرنے کیلئے دسمبر 2022 کے سرکلر میں ترامیم کی منظوری دے چکا ہے جبکہ توانائی کے شعبے کا گردشی قرض کم کرنے کیلئے پاکستان بجلی و گیس کی قیمت میں اضافہ کر چکا ہے۔

پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر بھی آئی ایم ایف کے مطالبے کے مطابق ہیں اور پاکستان کا کرنٹ اکانٹ خسارہ بھی آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق ہے۔حکومت کا اسٹیٹ بینک سے قرض تقریبا 41 ارب روپے ہے جو مقرر کردہ حد کے مطابق ہے جبکہ ایف بی آر نے اکتوبر تک ٹیکس وصولیوں کیلئے مقرر کردہ ہدف سے 66 ارب روپے زیادہ اکٹھے کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نگراںن وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے آئی ایم ایف وفد کا تعارفی سیشن ہوا، ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کے حکام بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کا کہنا تھا آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کی معاشی ٹیم کے اقدامات کو سراہا لیکن ساتھ یہ بھی کہا کہ پاکستان کو تمام اہداف پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہے۔نگران وزیر خزانہ نے بتایا کہ قرض پروگرام کے تحت تمام اہداف پر عملدرآمد ہو رہا ہے، قرض پروگرام میں رہتے ہوئے تمام اہداف پر عملدرآمد کریں گے، اقتصادی جائزے تک آئی ایم ایف کی تمام شرائط پر عملدرآمد ہو چکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…