ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

آئی ایم ایف سے مذاکرات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل، شرائط پوری

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آئی ایم ایف سے مذاکرات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، گیس ریٹ بڑھا کراہم ترین ہدف بھی حاصل کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ پہلے جائزہ مذاکرات کی راہ ہموار ہوگئی ہے ،پاکستان نے آئی ایم کی تمام شرائط پوری کرتے ہوئے گیس ریٹ بڑھا کراہم ترین ہدف بھی حاصل کرلیا ہے، جائزے کی کامیابی پر پاکستان کو تقریبا 70 کروڑ ڈالرز کی قسط ملے گی۔

پاکستان نے جولائی سے ستمبر کیلئے آئی ایم ایف کی ٹیکس وصولی کی شرط بھی پوری کردی ہے، اور ایف بی آر نے 1978 ارب ہدف کے مقابلے 2041ارب روپے ٹیکس جمع کیا ہے۔ایف بی آر نے جولائی تا ستمبر کوئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم جاری نہیں کی اور جولائی تا ستمبر لیوی کی مد میں 222ارب روپے حاصل کئے، جبکہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں بھی 7روپے 50پیسے فی یونٹ تک اضافہ کیا جا چکا ہے۔

یکم نومبر سے گیس ٹیرف میں تقریبا 200فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں اضافہ بھی آئی ایم ایف کے ہدف سے کم ہوا ہے، مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کوئی ضمنی گرانٹ جاری نہیں کی گئی اور پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی فی لیٹر60روپے کی بالائی حد تک بڑھائی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…