اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب کی مختلف جیلوں میں قتل کے مزید 2 مجرموں کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق گوجرانوالہ سینٹرل جیل میں قید محمد انور کو پھانسی دے دی گئی، انور نے 13سال قبل گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی اوربیٹی کو قتل کردیاتھا۔سرگودھا ڈسٹرکٹ جیل میں بھی مجرم انصر اقبال کو اپنے منطقی انجام پر پہنچا دیا گیا، انصر اقبال نے 1994 میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے پر صفدر علی نامی شخص کو قتل کردیا تھا۔واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد اب تک ملک بھر میں 300 سے زائد مجرموں کی سزائے موت پر عمل درآمد ہوچکا ہے۔