منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام آباد کے دو بڑے اسپتالوں میں پاک فوج کے میڈیکل افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ

datetime 29  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزارت قومی صحت نے شہر کے دونوں بڑے اسپتالوں میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے انتظامی عہدوں پر مستقل تعیناتی کیلئے وزارت دفاع کو خط لکھ دیا۔خط کے مطابق وزارت دفاع پمز اور پولی کلینک ہسپتال کے انتظامی افسران کی تعیناتی کے لئے پاکستان آرمی میڈیکل کارپس کے افسران نامزد کرے کیونکہ محکمہ صحت نے اپنے زیر انتظام اداروں میں کام کرنیوالے افسران پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وزارت قومی صحت نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) اور فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک اسپتال(ایف جی پی سی)میں سیکنڈ مینٹ بنیاد پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے عہدوں پر تعیناتی کیلئے وزارت دفاع کو خط لکھ کر قابل اور اہل افسران کی تعیناتی کیلئے مدد مانگ لی۔وزارت دفاع کو لکھے گئے خط میں وزارت صحت حکام نے کہا کہ اسلام آباد کے اسپتالوں پمز اور فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک میں گریڈ اکیس کے قابل اور اہل افسران کی ضرورت ہے جو کہ وزارت صحت میں میسر نہیں ہے وزرات دفاع دونوں انتظامی افسران کی تعیناتی کیلئے افسران نامزد کرے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے دونوں اسپتالوں میں وزارت قومی صحت کے تحت کام کرنیوالے تجربہ کار قابل اور ماہر افسران موجود ہیں لیکن ان افسران کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار ہے۔ ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ ہم اسپتالوں میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں اور وزارت دفاع کو یہ مراسلہ اسی بنیاد پر لکھا گیا ہے تاکہ وہ پاکستان آرمی میڈیکل کور سے بہترین افسران ان اسپتالوں کے لئے نامزد کرے۔وزارت صحت کے مطابق پاکستان آرمی میڈیکل کور سے افسران آنے کے بعد اسپتالوں کے انتظامی امور احسن طریقے سے حل کر کے مریضوں کے مسائل کا سدباب کیا جاسکے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…