جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

الیکشن آئین کے مطابق وقت پرہوں گے،نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

datetime 27  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا نوٹیفکیشن جلد دیکھنے کے لیے بہت پر امید ہوں،الیکشن آئین کے مطابق وقت پرہوں گے،میرے نزدیک تمام جماعتوں کولیول پلیئنگ فیلڈہونی چاہیے،تحریک انصاف الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈسیاسی جماعت ہے،تحریک انصاف بطورسیاسی جماعت انتخابات میں حصہ لے سکتی ہے،

پی ٹی آئی رول آف لا کے تحت انتخابات لڑسکتی ہے،تحریک انصاف کے جولوگ9مئی واقعات میں ملوث ہیں ان کے علاوہ سب انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں،میرے پاس کوئی تاثرنہیں کہ کسی جماعت کیخلاف کوئی ادارہ کارروائی کررہا ہے،تمسخرکبھی کسی کیلئے دلیل نہیں ہوتا حقائق کیساتھ بات کرنی چاہیے،صدر مملکت نے نگراں حکومت کے حوالے سے جوبیان دیا ہے وہ بطور صدر نہیں،سیاسی لیڈر کے طور پر کہا ہے،صدر مملکت کو اپنے بیان پر غور کرنے کی ضرورت ہے،پی ٹی آئی کے کسی لیڈر کی جبری گمشدگی کا واقعہ میرے علم میں نہیں،میں کوئی مغل بادشاہ نہیں ہوں کہ کسی کو قانونی عمل سے ہٹ کر معاف کر دوں،

میری لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ کسی سیاسی جماعت کے خلاف ریاستی مداخلت نہیں ہونی چاہئے،فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے سے متفق نہیں،ریاست کے مفادات کا حامی ہوں،معذرت خواہانہ رویہ نہیں اپنائوں گا، اسٹیبلشمنٹ کا انتخابی عمل میں کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے،جو بھی نئی حکومت بنائے وہ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ بہترین تعلقات رکھے۔جمعرات کو ایک نجی ٹی ی کوانٹرویودیتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہاکہ انتخابات کی تاریخ کا نوٹیفکیشن جلد دیکھنے کیلئے بہت پر امید ہوں،

الیکشن آئین کے مطابق وقت پرہوں گے۔انہوںنے کہاکہ اچھی بات ہے مولانا فضل الرحمان مفاہمتی ڈائیلاگ کی سربراہی کر رہے ہیں،پاکستان میں بیوروکرسی کوپولیٹیکل پارٹی ایکٹوسٹ کے طورپردیکھاجاتاہے،میں ایسی سوچ کے خلاف ہوں ان کے بارے میں ایسانہیں سوچناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ 9مئی کاواقعہ پاکستان کی تاریخ میں افسوسناک ہے،پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی جماعت نے ایساحملہ نہیں کیاجو9مئی کوہوا،پاکستان میں کسی سیاسی جماعت نے فوجی تنصیبات پرحملے نہیں کیے،جتنی بھی گرفتاریاں ہوئی ہیں وہ9مئی واقعات کے بعدہوئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر پی ٹی آئی چھوڑنے کی پریس کانفرنسز15اگست کے بعد ہوئی ہیں تو میں ذمہ دار ہوں،پی ٹی آئی کے کسی لیڈر کی جبری گمشدگی کا واقعہ میرے علم میں نہیں۔انہوں نے کہاکہ سیاست میں گرفتاریاں ہوتی رہتی ہیں،افریقی رہنمانیلسن منڈیلانے28سال طویل جیل کاٹی۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن الیکٹورل پروسیس کے تحت تمام چیزوں کوآگے لے کربڑھ رہا ہے،الیکشن آئین کے مطابق وقت پرہوں گے۔نگراں وزیراعظم نے کہاکہ میرے پاس کوئی تاثرنہیں کہ کسی جماعت کیخلاف کوئی ادارہ کارروائی کررہا ہے،تمسخرکبھی کسی کیلئے دلیل نہیں ہوتا حقائق کیساتھ بات کرنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ میرے نزدیک تمام جماعتوں کولیول پلیئنگ فیلڈہونی چاہیے،تحریک انصاف الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈسیاسی جماعت ہے،تحریک انصاف بطورسیاسی جماعت انتخابات میں حصہ لے سکتی ہے،

پی ٹی آئی رول آف لا کے تحت انتخابات لڑسکتی ہے،تحریک انصاف کے جولوگ9مئی واقعات میں ملوث ہیں ان کے علاوہ سب انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہمیں کوئی مغل بادشاہ نہیں ہوں کہ کسی کو قانونی عمل سے ہٹ کر معاف کر دوں،میری لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ کسی سیاسی جماعت کے خلاف ریاستی مداخلت نہیں ہونی چاہئے۔نگراں وزیراعظم نے کہاکہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے سے متفق نہیں،ریاست کے مفادات کا حامی ہوں،معذرت خواہانہ رویہ نہیں اپنائوں گا۔انہوںنے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کا انتخابی عمل میں کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے،جو بھی نئی حکومت بنائے وہ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ بہترین تعلقات رکھے۔نگراں وزیراعظم نے کہاکہصدر مملکت نے نگراں حکومت کے حوالے سے جوبیان دیا ہے وہ بطور صدر نہیں،سیاسی لیڈر کے طور پر کہا ہے،صدر مملکت کو اپنے بیان پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…