منیٰ(نیوزڈیسک)منیٰ میں مناسک حج کے دوران باجوڑ ایجنسی، خیبرایجنسی اور ملتان سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام کی شہادت کی تصدیق ہوگئی۔فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران افسوسناک حادثے میں شہید ہونے والوں کی تصدیق کا سلسلہ جاری ہے۔باجوڑ ایجنسی کا رہائشی آصف خان والدین کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے گیا تھا جو سانحہ منیٰ کے بعد سے لاپتا تھا۔ تاہم آج آصف خان کے اہل خانہ اور والدین نے اس کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے لال چہ گل بھی سانحہ منی کے بعد سے لاپتا تھے تاہم ان کی شہادت کی تصدیق ہوگئی۔ملتان کی شہید عزیزہ بی بی کی تدفیق ان کے بھائی نے سعودی عرب میں کردی ہے۔سانحہ منی میں شہید ہونے والوں کا تعلق ملک کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے ہے۔