اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 132 افغان پناہ گزین پہلی خصوصی پرواز کے ذریعے برطانیہ چلے گئے ۔ذرائع کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن کے عملے کی نگرانی میں افغان پناہ گزین روانہ ہوئے، افغان پناہ گزینوں کی سفری دستاویز سمیت تمام پروسیجر مکمل کیا گیا۔پاکستان سے منتقل ہونے والے افغانوں کی مکمل تعداد ڈھائی سے 3 ہزار کے درمیان ہے، پاکستان سے افغان شہریوں کے انخلا کے لیے 12 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ذرائع کے مطابق خصوصی پروازیں دسمبر کے وسط تک آپریٹ ہوں گی۔