نیویارک(نیوزڈیسک)پاکستان اور چین نے باہمی تعلقات کی صورتحال پر اطمینان کااظہار کیا ہے ےوزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز نے چینی وزیر خارجہ وانگ یائی سے ملاقات کی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر نیو یارک میں ہونے والی اس ملاقات میں پاکستان کے بھارت اور افغانستان سے تعلقات کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے باہمی تعلقات کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے موجودہ علاقائی و عالمی صورتحال خصوصاً افغانستان ‘ پاک بھارت تعلقات اور جنوبی ایشیاءمیں امن واستحکام کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی مشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات دونوں دوست ہمسایہ ممالک میں اعلیٰ سطح پر رابطوں کا حصہ تھی جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک پارٹنر شپ کو آگے بڑھانا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں